لیورپول کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان

English Premier League
English Premier League

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر لیورپول کی ٹیم سر فہرست ہے۔ لیور پول کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 16 ٹیمیں 26،26 میچز کھیل چکی ہیں۔لیورپول کی ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال براجمان ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسری اور آرسنل کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے اور۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم کے 18 فتوحات کے بعد 59 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسری پوزیشن پر برقرار ہے اسی طرح آرسنل کی ٹیم نے بھی 18 میچز جیتے ہیں جبکہ اس کو چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آرسنل کی ٹیم 58پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔آسٹن ولا کی ٹیم 52 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پرموجود ہے۔ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 44 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔

برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 39،39 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔وولور ہیمپٹن کی ٹیم کے 38 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہےجبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 37 پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر موجود ہے۔