ماحولیاتی تباہی میں ہمارا کوئی کردار نہیں ،امیر ممالک قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کریں، وزیر اعظم کا ٹویٹ

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے پیش نظر امیر ممالک کو پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کرنا چاہئے تاکہ ہم اپنے پائوں پر کھڑے ہوسکیں۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ’’بلومبرگ‘‘ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جو بنیادی دلیل دی ہے کہ ماحولیاتی تباہی میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے، اس لئے امیر ممالک پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کریں۔