متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی

متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی۔11اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات نے مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں زلزلہ متاثرین کے لیے 33 ٹن غذائی اشیا کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے ، یہ غذائی امداد امارات کے متعدد امدادی اداروں نے مشترکہ مہم کے ذریعے جمع کی تھی، جن میں اماراتی ہلال احمر، زاید فاؤنڈیشن ا ور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن قابل ذکر ہیں۔

امدادی سامان دفتر خارجہ کے تعاون سے بھیجا گیا۔ امارات کے معاون وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا کہ ہرات میں غذائی اشیا اور ادویہ کی شدید قلت ہے۔ زلزلے سے مقامی باشندے بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں خصوصا خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔