- Advertisement -
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سخت پابندیاں لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ محتاط رہیں کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ مہلک ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور ساتھ ہی اسپتال میں داخلے اورانتہائی نگہداشت والے مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے۔
- Advertisement -
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعمل بہترنہ ہواتوسرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے، محتاط رہیں کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ مہلک ہے۔
- Advertisement -