محمد بن زاید اور بل گیٹس کا کرونا خاتمے کی مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

ابوظہبی ۔ 7 مارچ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زاید آلنہیان اور امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی بل گیٹس کے ساتھ کرونا کی وباء سے متعلق ٹیلیفون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ بل گیٹس کرونا کے انسداد کے لیے ویکسین کی تیاری میں بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کی مدد کے لیے تیار ہیں۔