لندن۔10اگست (اے پی پی):انگلش کائونٹی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد عامر ڈربی شائر ٹیم کے لئے اثاثہ ہیں، ان کی موجودگی سے ٹیم کے بائولنگ اٹیک میں بہتری آئے گی ۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی عالمی کرکٹ کے بہترین بائولرز میں سے ایک ہیں ، گیند کو کمال مہارت سے سوئنگ کرتا ہے اور میچ ونر کھلاڑی ہیں۔
محمد عامر2024 ء سیزن کے ابتدائی مرحلے کے لئے بطور اوورسیز کھلاڑی ڈربی شائر کی طرف سے کھیلیں گے۔