مسلم لیگ (ن) نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،،مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد۔ 13 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، ایک ماہ کے اندر حلقہ میں سوئی گیس اور بجلی کے باقی ماندہ کام مکمل کر لئے جائیں گے۔ وہ گذشتہ روز کیالہ گاﺅں میں واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سکیم کیلئے فنڈ رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے فراہم کئے تھے۔ تقریب کی صدارت احمد نواز نے کی جبکہ دیگر خطاب کرنے والوں میں عامر خان، ناظم تجارت خان، ناظم گلاب خان شامل ہیں۔