مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا سینئر صحافی ، کالم نگار ضمیر نفیس کے بھائی منیرکاظمی ایڈووکیٹ کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 11مارچ(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی اور کالم نگار ضمیر نفیس کے بھائی منیرکاظمی ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔