اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) مصر میں منعقد ہونےوالی 2 روزہ عالمی تجارتی نمائش ” فوڈافریقہ” میں شرکت کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قاہرہ، مصر میں معنقد ہونےوالی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں نان الکوحل بیوریجز ، پراسیسڈ اور پیک خوراک ، بیکری و کنفیکشنری ، چائے و کافی ،ڈیری، آرگینک اور تازہ، منجمد غذائیں ، فوڈ سروسز، خوراک سے متعلق آلات ، پیکنگ ، فوڈپراسیسنگ مشینری، کیٹرنگ کے آلات ، حلال ، سمندری خوراک اور فاسٹ فوڈ ز سمیت دیگر مختلف غذائیں اور غذائی مصنوعات ، آلات اور خدمات وغیرہ کی نمائش کی جاسکے گی۔
تجارتی میلے میں شرکت سے نہ صرف مصنوعات /خدمات/ آلات کی نمائش بلکہ درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرنے میں بھی مدد حاصل ہو گی۔ عالمی تجارتی میلہ کا انعقاد 13 اور 14 دسمبر 2021 کو قاہرہ میں ہوگا۔ نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔