23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے 5 مزید کشمیریوں کو شہیدکردیا

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے 5 مزید کشمیریوں کو شہیدکردیا

- Advertisement -

سرینگر۔ 29 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں آج پلوامہ اور کپواڑہ کے اضلاع میں پانچ مزید کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے تین نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے تھامونہ اور ایک کو کپواڑہ کے علاقے ٹنگا کچھ ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہیدکیا۔ فوجیوں نے تھامونہ میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کیا۔لوگ پلوامہ کے علاقوں چھت پورہ کو تھامونہ میں سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی کارروائی کے خلاف زبردست مظاہرے کئے۔ فوجیوںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں ، پیلٹ گنوںاور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=104278

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں