مقبوضہ کشمیر دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نےتمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ انتخابی امور اور آئندہ حکومت سازی کیلئے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دے دیں

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے وزیراعظم کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ سابق صدر نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی ان کا بنیاد ی اور جمہوری حق ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔