ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے اموات بڑھ کر 499 ہو گئیں

لیلونگوے۔21مارچ (اے پی پی):جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے اموات کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے ریسکیوا ینڈ سرچ آپریشن کی کارروائیاں جاری ہیں ، طوفان سے اب تک 499 افراد ہلاک اور 5 لاکھ 8 ہزار 244 بے گھر ہو چکے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کالیمبا نے کہا کہ بے گھر افراد کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جس کے بعد کیمپوں کی مجموعی تعداد 427 ہو گئی ہے ۔ جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی نے ملاوی کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے