ملتان میں 16نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق

ڈینگی

ملتان۔ 01 نومبر (اے پی پی):محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملتان میں گذشتہ روز 16 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔جبکہ رواں سال ڈینگی کے کل 968 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 139 مریض زیر علاج ہیں۔جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 214 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 9512 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ڈینگی سے بچنے کےلئے شہری اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

ڈینگی بخار کےعلاج ،معلومات یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔