ملتان پولیس نے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو انٹرپول کے ذریعے اسلام آ باد ائیر پورٹ سے گرفتارکر لیا

arrested
arrested

ملتان۔ 21 فروری (اے پی پی):ملتان پولیس نے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد رفیق کو انٹرپول کے ذریعے اسلام آ باد ائیر پورٹ سے گرفتارکر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق11 سال قبل جلالپور پیر والا کے علاقے موضع خان بیلہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پرنامزد ملزم محمد رفیق نے مختیار حسین کو قتل کر دیا تھا اور بیرون ملک فرارہوگیاتھا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ملتان پولیس کی جانب سے سی پی او ملتان صادق علی کی زیر نگرانی اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے اندرون و بیرون ملک کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ صدر جلالپور پیر والا نے اور دیگر ٹیم کے ہمراہ اشتہاری مجرم محمد رفیق کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا۔

ملزم کو ریڈ نوٹس جاری کروا کرسعودیہ سے ڈی پورٹ کروا کر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیاگیا۔