- Advertisement -
ملتان۔ 27 فروری (اے پی پی):ملتان کی تھانہ قادرپورراں پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 11 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ قادرپورراں پولیس نے جمعرات کوکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اعظم عرف آصف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 11 کلوگرام چرس کی برآمد کر لی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم منشیات کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ملتان کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566957
- Advertisement -