اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2023 میں ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کو3.378 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجومالی سال 2022 کے مقابلہ مین 38 فیصدکم ہے، مالی سال 2022 میں ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کو5.407 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔مالی سال 2023 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 17.61 روپے رہی جو مالی سال 2022 میں 28.19 روپے تھی۔
گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو1.251 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72 فیصدکم ہے، مالی سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو726 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 6.52 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔