ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 581 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.97 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 4 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 178 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔