ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 268 کیس رپورٹ

کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد تک پہنچ گئی ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران18950 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، قومی ادارہ صحت

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 268 کیس رپورٹ ہوئے۔

جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 268 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.14 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔