Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومتجارتی خبریںملک سے سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے...

ملک سے سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 26 فیصد کی نمو ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ملک سے سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشما ر کے مطابق جولائی اور اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 202 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 160 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

- Advertisement -

اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 105 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 89 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔جولائی میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 97 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو اگست میں بڑھ کر 105 ملین ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.767 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 3.057 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں