ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 689 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 877 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی ۔ جنوری میں ملک میں 173 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال جنوری میں 237 ملین ڈالر تھی۔

اعدادوشما کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کار ی کا حجم 786 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔