اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72ہزار 14 ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41ہزار 544 ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10ہزار 583 ہے، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 66 لاکھ 51ہزار 161 ہے، خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92ہزار 381 ہے اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52لاکھ 84ہزار 594 ہے۔18
سے 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94ہزار 708 ہے، 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81لاکھ 24ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔ 65
سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 77ہزار 80 ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ووٹرز فہرستیں 30جولائی سے منجمد کر دی گئی ہیں۔ 2018 میں ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 50 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔