موصل کی مکمل ناکہ بندی، تمام شہروں سے رابطے منقطع

نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

موصل ۔ 24 نومبر (اے پی پی) عراقی فوج اور اس کی اتحادی عسکری تنظیموں نے شدت پسند گروپ داعش کے زیرتسلط موصل شہر کا محاصرہ مزید سخت کردیا ہے۔ موصل میں داعش کے مضبوط گڑھ کی طرف فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔ دوسری جانب موصل شہر کو اطراف کے تمام شہروں سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر سے جاری آپریشن میں عراقی فوج نے موصل کے شمال، مشرق اور جنوب کے محاذوں پر پہلے سے گھیرا تنگ کرکے باغیوں کی شہر سے باہر آمد ورفت مسدود کردی تھی۔