اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ یقین ہے عمران خان کبھی بھی عوام کے اعتماد کے ساتھ خیانت نہیں کرے گا، میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کبھی بھی پاکستان کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنے سے باز نہیں آئے گا، عمران خان پاکستان کو اس وقار کی طرف لے جائے گا جس کی منزل مقصود ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ہم ایک بار پھر فخر کے ساتھ وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ دیں گے، لوٹ مار کرنے والوں اور چوروں کو شکست ہوگی، جمہوریت اور اخلاقیات کی جیت ہوگی۔