مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں دوماہ کے دوران 2.4 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر2.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست تک کی مدت میں مینیوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو631 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیچرنگ گروپ کی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو616 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اگست میں مینیوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 354 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 27.8 فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 23.2 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں مینیوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو277 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 287 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک کی مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔