میپکوٹیموں کی کارروائی،56ہزار640نادہندگان سے ایک ارب16کروڑ 50لاکھ روپے وصولی

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

ملتان۔ 25 ستمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں ایک ارب 16کروڑ50لاکھ روپے وصول کر لئے۔ریکوری آپریشن میں وصولیاں 56ہزار640رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے کی گئیں۔

میپکوترجمان کے مطابق 24ستمبر تک جنوبی پنجاب میں رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں دو سے تین ماہ کی مدت والے14ہزار484 ڈیفالٹرز سے 26کروڑ58لاکھ روپے، 4سے6ماہ کی مدت والے7ہزار628 نادہندگان سے 26کروڑ39لاکھ روپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے ایک ہزار478 ڈیفالٹرز سے 14کروڑ31لاکھ30ہزار روپے، ایک سے تین سال کی مدت والے163رننگ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ91لاکھ90ہزار روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔

ڈیڈڈیفالٹرز کی ایک ماہ سے ڈیڈڈیفالٹرز کی کیٹگری میں ایک ماہ کی مدت والے2ہزار244نادہندگان سے 3 کروڑ15لاکھ روپے، دو ماہ کی مدت والے ایک ہزار96 نادہندگان سے ایک کروڑ56لاکھ روپے، تین ماہ کی مدت والے759ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ3لاکھ50ہزار روپے، 4سے6ماہ کی مدت والے789نادہندگان سے ایک کروڑ99 لاکھ30 ہزارروپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے853نادہندگان سے ایک کروڑ80لاکھ50ہزارروپے،

ایک سے تین سال کی مدت والے461ڈیفالٹرز سے 2کروڑ82لاکھ 20ہزارروپے اور تین سال سے زائد مدت والے220مستقل نادہندگان سے 91لاکھ10ہزارروپے وصول کئے گئے۔ واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پرریجن بھر میں 50ہزار50گھریلو، 3ہزار771تجارتی، 346صنعتی،2ہزار337زرعی ٹیوب ویلوں اور60دیگر کیٹگریز کے ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیاگیا۔