28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومضلعی خبریںمیپکوکے 7 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے ہائی ٹینشن فیڈرز کے...

میپکوکے 7 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے ہائی ٹینشن فیڈرز کے 4 منصوبے مکمل

- Advertisement -

ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اورلائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے 4ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے مکمل کرلئے۔

ان منصوبوں کی تکمیل پر 7کروڑ23لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اگست 2023 کے دوران ملتان سرکل کے 11KVنیوگرے والا فیڈر کی تکمیل پر 5کروڑ55لاکھ روپے لاگت آئی جبکہ بہاولنگر سرکل کے 11KVڈونگہ بونگہ فیڈر کی 132KVہارون آباد سے نئے ڈونگہ بونگہ گرڈ اسٹیشن منتقلی کے منصوبے پر 8کروڑروپے سے زائد، بہاولپور سرکل کے 11KVگوگراں اور حکم دین فیڈرز کی 132KVلودہراں گرڈ اسٹیشن سے نئے لودہراں IIگرڈاسٹیشن منتقلی پر 4کروڑ75لاکھ روپے، خانیوال سرکل کے 11KVنیوکچاکھوہ۔Iفیڈر کی 132KVمیاں چنوں گرڈاسٹیشن سے نئے موسیٰ ورک گرڈاسٹیشن منتقلی کے منصوبے پر39 لاکھ12ہزارروپے لاگت آئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=397163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں