34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکو اور پولیس ٹیموں کا مشترکہ آپریشن ، 45روز میں 8023بجلی چوروں...

میپکو اور پولیس ٹیموں کا مشترکہ آپریشن ، 45روز میں 8023بجلی چوروں کو 54کروڑ19لاکھ روپے جرمانہ عائد

- Advertisement -

ملتان۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):میپکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف میپکو اور پولیس کی ٹیموں کے مشترکہ آپریشن میں 45 روز کے دوران 8023بجلی چور وں کو پکڑ لیا ۔

آپریشن کے دوران7776بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جس میں سے 5684افراد کو گرفتار کیاگیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر54کروڑ19لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جس میں سے23کروڑ25لاکھ90ہزارروپے وصول کئے گئے۔میپکو ذرائع کے مطابق میپکو ریجن میں 7687گھریلو،200تجارتی(کمرشل)،111زرعی ٹیوب ویل اور25انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

- Advertisement -

ملتان سرکل میں 1061بجلی چوروں کو103790000روپے جرمانہ عائد کیا اور39830000روپے جرمانہ وصول کیا۔1046مقدمات درج اور 889صارفین گرفتارہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 2212 صارفین کو 115590000روپے جرمانہ عائد کیا اور32540000روپے جرمانہ وصول کیا۔2137مقدمات کا اندراج ہوا اور1368بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 555صارفین کو35930000 روپے جرمانہ عائد کیا اور18360000روپے جرمانہ وصو ل کیا۔484مقدمات کا اندراج ہوا اور358افراد گرفتار ہوئے۔

بہاولپور سرکل میں 761صارفین کو50490000روپے جرمانہ عائد کیا اور24600000روپے وصولیاں ہوئیں۔ 754 مقدمات کا اندراج ہواور594 صارفین گرفتار ہوئے۔ ساہیوال سرکل میں 867صارفین کو60680000 روپے جرمانہ عائد کیا اور32440000روپے جرمانہ وصول ہوا۔847 مقدمات درج ہوئے اور601گرفتاریاں ہوئیں۔رحیم یار خان سرکل میں 987صارفین کو52610000 روپے جرمانہ عائد اور15080000روپے وصول ہوئے۔977 مقدمات کا اندراج ہوااور735افراد گرفتارہوئے۔

مظفرگڑھ سرکل میں 900صارفین کو53910000 روپے جرمانہ عائد کیا اور35690000 روپے جرمانہ وصول ہوا۔880 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ608بجلی چوروں کو گرفتارکیا۔بہاولنگر سرکل میں 289صارفین کو21060000روپے جرمانہ عائد کیا اور1252000روپے وصول ہوئے۔ 279 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 239 بجلی چور گرفتارہوئے۔ خانیوال سرکل میں 391صارفین کو47880000 روپے جرمانہ عائد کیا اور21510000روپے جرمانہ وصول ہوا۔372مقدمات کا اندراج ہواجبکہ292بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں