میپکو کا بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن،76بجلی چوروں کو 45لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ عائد

mepco
mepco

ملتان۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو )نے ریجن بھرکے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے 76بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔ میپکو نے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں بجلی چوروں کےخلاف 65نئے مقدمات درج کروا کرکے 45لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

میپکو ذرائع کے مطابق ریجن بھر میں 76گھریلو صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ان میں 73گھریلو اور تین کمرشل صارفین شامل ہیں۔ ملتان سرکل میں 6چوروں کو500000روپے جرمانہ عائد کیااور6مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 13 صارفین 490000روپے جرمانہ عائد کیا اور13مقدمات کا اندراج ہوا۔ وہاڑی سرکل میں 6صارفین کو460000 روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 14صارفین کو910000روپے جرمانہ عائداور13 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 15 صارفین کو1100000 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 6صارفین کو260000 روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 11 صارفین کو4800000 روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج،

بہاولنگر سرکل میں 2صارفین کو160000روپے جرمانہ عائد اور2 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 3 صارفین کو140000 روپے جرمانہ عائد کیا اور3 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔ ایس ڈی او رور ل سب ڈویژن عارف والا کی سربراہی میں ٹیم نے 55لاکھ61ہزارروپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 3نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرزاتارلیے۔