میپکو کے 12اہلکاروں کو ترقی دینے کے احکامات جاری

125
Mepco

ملتان۔ 12 فروری (اے پی پی):پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو انجینئر سہیل بشیر نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے لائن مین گریڈIIعہدے کے 12اہلکاروں کو لائن مین گریڈIکے عہدے پر ترقی دیدی ہے اور انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

میپکو ترجمان کے مطابق ترقی پانے والوں میں لائن مین گریڈIIمیں مبشرشہباز اور ماجد علی(خانیوال کنسٹرکشن ڈویژن)، محمد ارشداور رضوان اختر (کنسٹرکشن ڈویژن ملتان)،محمد شاہد، محمد عمران اور زاہد افضل (کنسٹرکشن ڈویژن ساہیوال)، محمد نواز (کنسٹرکشن ڈویژن ڈی جی خان)، غلام یاسین اور سیف اللہ حافظ(کنسٹرکشن ڈویژن مظفرگڑھ)، طاہر قیوم (کنسٹرکشن ڈویژن بہاولنگر)، محبوب الہیٰ (کنسٹرکشن ڈویژن رحیم یار خان) شامل ہیں۔