نائیجیریا ، مسلح افراد کا مسجد پر حملہ ، ایک شخص شہید ،متعدد اغوا

Nigeria
Nigeria

ابوجا ۔3اپریل (اے پی پی):نائیجیریا کے صوبےزمفارا میں مسجد پر مسلح افراد کے حملےکے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے کل رات صوبہ زمفارا کے دارالحکومت گاساو کی مسجد میں نمازیوں پر حملہ کر دیا ۔

حملے میں ایک شخص شہید ہو گیا اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔صوبہ زامفاراکے پولیس ترجمان محمد شیخو نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔