28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںنمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں کلچر فیسٹیول منایا گیا

نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں کلچر فیسٹیول منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں طلباء و طالبات نے کلچر فیسٹیول بھرپور طریقے سے منایا، کلچرل فیسٹیول کا انعقاد میڈیا اینڈ کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا۔سپرنگ فیسٹیول میں طلباء و طالبات نے ملکی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے۔ پنجاب ،سندھ ، کے پی کے،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات نے پاکستانی ثقافتوں کو خوب اجاگر کیا اور سٹالز لگائے جہاں ثقافتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی پرو ریکٹر بریگیڈیئر(ر) سید نادر علی تھے۔

پرو ریکٹر نے طلباء و طالبات سے کہاکہ جو قومیں اپنی ثقافت کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں ، اس قسم کے کلچر فیسٹیول سے صوبائی ثقافتی ہم آہنگی بڑھتی ہے، صوبائی ثقافتوں کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے،

- Advertisement -

طلباء و طالبات کا ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا قابل تحسین ہے ، فیسٹیول کے آرگنائزر میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر حسیب نے کہا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ طلباء و طالبات تقافتی رنگ کلچر فیسٹیول میں بکھیرتے ہیں، سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ اس فیسٹیول میں پاکستان کے تمام صوبوں اور آزادکشمیر کے طلباء و طالبات نے شرکت کر کے اس فیسٹیول کو کامیاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=459592

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں