28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کے وفد کاڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس...

ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کے وفد کاڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا استقبال

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 21 فروری (اے پی پی):ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار ساقہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کاڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرصاعد عزیزنے استقبال کیا ہے، ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار ساقہ کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے تقریبا 5سو ملکی و غیر ملکی سکھ یاتریوں کا وفد پہنچنے پر ڈیپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب صا عد عزیز نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا،

دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری آج کے دن 21 فروری روحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کی یادمیں منایا جاتا ہے ،ننکانہ صاحب میں منعقدہ سکھوں کی 103 سالہ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے غیر ملک سےآنے والے سکھ رہنما سردار پریم سنگھ نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری اس دھرم کو منانے کے لیے ہر سال ننکانہ صاحب آتی ہے، ہندوؤں اور انگریزوں کے ناپاک ہاتھوں سے ہمارے مرکزی مقام گردوارہ صاحب ننکانہ صاحب کو آزاد کرواتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے200 سکھ یاتریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے،

- Advertisement -

مزید انہوں نے کہا کہ برطانوی دور حکومت کے سامراجوں نے ہندوؤں کے ساتھ مل کر ہمارے بھائی سردار لچھمن داس سنگھ دھارووال کےہمراہ 200 سکھوں کا خون بہایا گیا، ان بہادروں کی یاد تازہ کرنے کے لیے آتے ہیں، اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب پڑھ کر 48 گھنٹے تک کی عبادت کی جاتی ہے، اس موقع پر غیر ملکی مہمانوں نے ان کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف بورڈ املا ک کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان ایسے ہے جیسے ہمارا دوسرا گھر اور ہم پرسکون انداز میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=441639

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں