نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کی مذمت

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےخودکش حملے میں دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نےکہا کہ زخمی سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستانی عوام اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے، پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔