نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اورگورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایران کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

Murtaza Solangi
Murtaza Solangi

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اورگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیر کو یہاں انقلاب ایران کی 45 ویں سالگرہ اور قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور ایران کے قومی ترانوں سے ہوا۔