نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا پارلیمنٹ ہائوس کی پریس گیلری کادورہ،صحافیوں سےملاقات،صحافی ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار کا اہم ستون ہیں،مرتضیٰ سولنگی

Murtaza Solangi
Murtaza Solangi

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کی پریس گیلری کا دورہ کیا اور صحافیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت نے آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کا اہم ستون ہیں، صحافی معاشرے کے لئے ایک آئینہ ہیں، وہ عوام کو حقائق سے آگاہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے۔

اس موقع پر صحافیوں نے پریس گیلری کا دورہ کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مرتضیٰ سولنگی کے بحیثیت وفاقی وزیر اطلاعات نگران دور حکومت میں کردار کو بھی سراہا۔\