Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںنگراں وفاقی وزیر محمد سمیع سعید سے پاکستان میں امریکی سفیر کی...

نگراں وفاقی وزیر محمد سمیع سعید سے پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی محمد سمیع سعید سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پیر کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نگراں وزیر منصوبہ بندی نے ترقیاتی تعاون، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کو امریکہ کی جانب سے ملنے والے تعاون کو سراہا۔

فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر نگراں وزیر منصوبہ بندی نے اقتصادی بحالی کے لئے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

- Advertisement -

انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل سے آگاہ کیا ۔ جس کا مقصد مختلف شعبوں جیسے کہ کانوں اور معدنیات، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے ۔انہوں نے امریکی کمپنیوں کو ان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ امریکی سفیر نے یقین دلایا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون جاری رکھے گا اور معیشت کی بحالی کے لئے پاکستان کی کوششوں میں مدد کرے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں