نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائےگا

New Zealand and Australia

آکلینڈ۔24فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل(اتوار کو )آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مچل سینٹنر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلیا کو مچل مارش لیڈ کریں گے ۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

کینگروز نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 6 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 72 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 29 فروری سے شروع ہو گی ۔