کراچی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سندھ میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔