وزیراعظم شہباز شریف سے نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے نامزد چئیرمن جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر تعیناتی پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارک دی۔

جنرل ساحر شمشاد سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی پیشہ وارانہ قابلیت سے مسلح افواج اور پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم نے نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ان کی ذمہ داریوں میں سرخرو ہونے کی دعا کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔