وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی طلب و کھپت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ لی

158
وزیراعظم شہباز شریف کا رحیم یار خان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کوملک میں بجلی کی بجلی کی طلب و کھپت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو وزارت توانائی کے حکام نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی طلب اور کھپت کے تازہ ترین اعدادوشمار معلوم کئے اور مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔