وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کے لئے پرعزم ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے پرعزم ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے لئے ایک جامع روڈ میپ مرتب کرنے، ترک حکام اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ وسیع تر رابطے کے لئے انتھک محنت کی۔