وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی مندوب کی بے چینی دیدنی، بے چینی کے ساتھ پہلو بدلتے رہے

وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی مندوب کی بے چینی دیدنی، بے چینی کے ساتھ پہلو بدلتے رہے

نیویارک۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی مندوب کی بے چینی دیدنی تھی۔

جمعہ کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے حالیہ ظالمانہ اقدامات کا ذکر کیا اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا تو کیمروں کا رخ اجلاس میں شریک بھارتی مندوبین کی طرف ہو گیا جو بے چینی کے ساتھ پہلو بدل رہے تھے اور وزیراعظم کے خطاب کے نوٹس لے رہے تھے۔