Election day banner
37.7 C
Islamabad
اتوار, جولائی 21, 2024
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحی...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحی کی مبارکباد

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور کہا کہ افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربرہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں