وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعا

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی کورونا سے جلد صحت یابی اور مکمل صحت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔