وزیراعظم نے فوج میں 2 اعلی ترین تقررریوں کے لئے ایڈوائس صدر کو بھجوادی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فوج میں 2 اعلی ترین تقرریوں کے لئے وزیراعظم نے ایڈوائس صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادی ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی آئینی وقانونی ایڈوائس پر عمل کریں گے۔