Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومقومی خبریںوزیراعظم کی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت، بجلی...

وزیراعظم کی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت، بجلی چور وں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، شہباز شریف

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے شدید گرمی میں لوڈ مینجمنٹ کی صورتحال میں بہتری لائی جائے ، بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وزیر مملکت علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، چئیر مین واپڈا ،متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرل پولیس نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ملک مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے اور عوام کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے شدید گرمی میں لوڈ مینجمنٹ کی صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، بجلی چوری کے خلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے ، میں ذاتی طور بجلی چوری کی روک تھام پر پیشرفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور معاونت کریں ، قومی مفاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا یہ تقاضا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہئے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے اور اس حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں، بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئزیشن کے حوالے سے حکمت عملی جلد از جلد ترتیب دی جائے۔ اس موقع پر اجلاس کو بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر پاور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ، لائحہ عمل کے تحت خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ،نادہندگان سے بجلی کے بلوں وصولی اور لائین لاسز میں کمی لائی جائے گی ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ایسے علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں بجلی کی چوری اور لائین لاسز زیادہ ہیں اور بلوں کی ریکوری بہت کم ہے ، جنوبی -شمالی ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن سے بجلی کے ترسیل نظام میں میں بہتری آئے گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر ٹاسک فورسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، ٹاسک فورسز کی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں