وزیراعلی محسن نقوی سے عراق کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے،مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر تبادلہ خیال

Religious tourism and culture

لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطانے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اورمذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلی نے عراق کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت،محبت اوراخلاص کے رشتے ہیں۔مذہبی سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلییٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز دو ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سنٹرزز راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ اور دیگر بڑے شہروں میں ایک ماہ میں فعال ہونگے۔ محسن نقوی نے کہا کہ عراق اورپنجاب کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔عراقی سفیر نے وزیراعلی محسن نقوی کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔