وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر شازیہ مری کی رہائش آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد

کراچی۔2فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کراچی دورہ کے دوران وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی رہائش گاہ گئے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے شازیہ مری کو ان کی بیٹی کی شادی پر دلی مبارکباد دی اور نو بیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس اہم سماجی بندھن کو دونوں خاندانوں کے لئے ڈھیروں خوشیوں کا باعث بنائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔