وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس

Chief Minister Mohsin Naqvi
Chief Minister Mohsin Naqvi

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔

نگران وزیر اعلی نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ون ڈش اور رات 10بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے اور شادی ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔