Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومقومی خبریںوزیر اعلیٰ مریم نواز کااداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ مریم نواز کااداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور۔26مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اتوار کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اداکار طلعت حسین (مرحوم) کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین فن اداکاری میں اپنی مثال آپ تھے،ان کی کی فنی خدمات کو شوبز کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ نے طلعت حسین کوخراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ طلعت حسین کے انتقال سے شوبز میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں